ڈالہ کلچرختم نہ ہوسکا، مسلح گارڈز نے کارسوار شہری کو بیچ سڑک پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
Mar 14 2025 | ویب ڈیسک
لاہورمیں ڈالہ کلچرختم نہ ہوسکا، مسلح گارڈز نے کارسوار شہری کو بیچ سڑک پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
لاہورمیں ڈالہ کلچرختم نہ ہوسکا۔ مغلپورہ میں بیجنگ انڈر پاس پر مسلح گارڈز نے کار سوار شہری کو بیچ سڑک پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ کپڑے کا تاجرراہ چلتے چلتے بگڑے شہزادے کے سامنے آ گیا۔ پہلے کارپرگولی چلائی، پھرسوارپرٹوٹ پڑے۔
عینی شاہدین نے بتایا ڈولفن اہلکاروں نے ملزمان کو فرارکرایا۔ واقعے کی فوٹیج وائرل ہوئی تو ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا۔
ملزمان اورسیکیورٹی کمپنی کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنےکا حکم دے دیا۔
گاڑی کے مالک کےخلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق چارملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Views= (283)
Join on Whatsapp 1 2