شوہر کی گرفتاری کا معاملہ : نادیہ حسین نے ایف آئی اے پر رشوت طلب کرنے کا الزام عائد کردیا
Mar 13 2025 | ویب ڈیسک
فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتاری کا معاملہ، نادیہ حسین نے مبینہ جعلساز ایف آئی اے افسر پر رشوت طلبی کا الزام عائد کردیا۔
معروف اداکارہ نادیہ حسین نے اپنی انسٹا گرام آئی ڈی پر ایف آئی اے افسر پر رشوت مانگنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مبینہ آڈیو بھی لیک کردی ہے۔
انسٹا گرام آئی ڈی پر نادیہ حسین نے الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نے بھاری رشوت مانگی ہے مجھے حیرت ان لوگوں پر ہے جو مجبور لاچار عورت سے منہ پھاڑ کر پیسے مانگتے ہیں۔
انہوں نے ڈرامائی انداز میں کہا نعمان بھائی آپ نے مجھے بیٹا بولا میں صرف اتنا جواب دونگی، بیٹا اب تو تیری خیر نہیں۔
عاطف خان کی گرفتاری کے حوالے سے نادیہ حسین کا موقف ہے کہ فراڈ کیس میں ان کے شوہر کی گرفتاری کی خبر وائرل ہوئی یہ سچ ہے کہ میرے شوہر ایف آئی اے کی کسٹڈی میں ہیں اس میں ان کا کتنا ہاتھ ہے، یہ وقت بتائے گا۔
ایف ائی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین کو آڈیو اور رشوت طلبی کے حوالے سے بتا دیا تھا کہ یہ کوئی فراڈ ہے۔
جعلساز نے اپنے نمبر پر ایف آئی اے افسر کی ڈی پی لگا رکھی تھی، نمبر ٹریس کرلیا ہے جو وہاڑی سے تعلق رکھنے والے شخص کا ہے۔
ایف آئی آے حکام نے مزید کہا کہ پیکا ایکٹ کے تحت اس پر کام کریں گے اس طرح کی بیشتر کالیں پہلے بھی کی جاچکیں عوام اس سے ہوشیا رہیں۔
یاد رہے نادیہ حیسن کے شوہر عاطف خان پر 80 کروڑ کی کرپشن کے الزام کے تحت ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔
Views= (40)
Join on Whatsapp 1 2