نارک جی ایچ ون ؛لہسن کی وہ قسم جو کاشت کاروں کی قسمت بدل سکتی ہے

جی ون کا بیج بنانے کے لئے ایک کنال پرضرور کاشت کریں

نارک جی ایچ ون لہسن کی قسم جسے عام طور پر نارک جی ون بھی کہا جاتا ہے کو نیشنل ایگری کلچر سینٹر اسلام آباد نے 2014 میں متعارف کروایا تھا اور 2018 میں باقاعدہ رجسٹرڈ کیا تھا۔
تقریباً آٹھ ماہ میں اس کی فصل تیار ہوتی ہے۔ ایک بلب کے سائز کا لہسن تین سے 700 گرام تک ہوتا ہے جبکہ اس کی پیداوار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔
لہسن کی اس قسم کی خصوصیات کے بارے میں نسیم خان نے بتاتے ہیں کہ اس کی اوسط پیداوار بہت ہے اور اس کی قیمت بھی بہت زیادہ ہے جبکہ شیلف لائف عام لہسن کے مقابلے میں دو گنا ہوتی ہے۔
عام لہسن یا گلابی لہسن یا این اے 756 جو بھارتی قسم ہے، اس کی شیلف لائف زیادہ سے زیادہ چھ سے سات ماہ ہے جس کے بعد وہ خراب ہو جاتا ہے مگر نارک جی ون کی شیلف لائف ایک سال سے بھی زیادہ ہے۔
عام لہسن کے مقابلے میں یہ قسم تقریباً تین سو من فی ایکڑ سے زیادہ پیداوار کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ اس وقت مارکیٹ میں 1800 سے 2500 روپے فی کلو کے اعتبار سے اس کی ایڈوانس بکنگ ہو رہی ہے۔
اگر زمیندار اس کو اپنے علاقے میں کاشت کریں تو ان کی زندگی اور تقدیر بدل سکتی ہے اور یہ ملک کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہے، کیونکہ ہم اکتوبر اور نومبر کے بعد دوسرے ممالک سے لہسن درآمد کرتے ہیں۔
ابھی ہم اس کو بیچ کے اعتبار سے استعمال کرتے ہیں مگر امید ہے کہ آئندہ چار، پانچ سال بعد مارکیٹ میں بطور کھانے کے لیے بھی لہسن کی یہ قسم دستیاب ہوگی۔
گذشتہ سال2022ء میں نارک جی ون کی فریش بکنگ 800 سے 1000 روپے کلو میں ہوئی تھی لیکن ہارویسٹنگ کے وقت یعنی مئی میں اس کا ریٹ 2000 سے 2200 روپے کلو تک پہنچ گیا تھا ۔جبکہ ستمبر میں خشک بیج نایاب صورت اختیار کر گیا اور ریٹ 18 ہزار روپے کلو ہو گیا تھا۔
جن افرادنے2022ء میں ایک ایکٹر پر نارک جی ون لہسن کاشت کیا ان کا 30 سے 40 من فریش بیج پر800 روپے کلو کے حساب سے کم و بیش 10 سے 12 لاکھ روپے کا خرچ آیا تھا جبکہ انہوں نے آئندہ سال کیلئے اپنا بیج رکھ کر باقی ایک کروڑ روپے فروخت کیا۔ یعنی صرف آٹھ ماہ میں 90 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔
اس وقت جو ریٹس ہیں ان کو مدنظر رکھیں تو اس مرتبہ منافع ایک کروڑ سے بھی زیادہ ہونے کی توقع ہے۔’میں چاہتا ہوں کہ تمام زمیندار بھی جی ون لہسن کو کاشت کریں تاکہ نہ صرف انہیں مالی فائدہ ہو بلکہ ملک کا زرمبادلہ بھی بچایا جا سکے۔‘
جن افراد کے پاس زرعی زمین موجود ہے ان کو چاہیے کہ نارک جی ون لہسن کاشت کریں تاکہ ان کی زندگی بدل جائے۔اگر تو معاشی حالات اجازت دین تو کم از کم ایک ایکٹر سے شروعات کریں ورنہ
‏بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ پہلے سال لہسن نارک جی ون کا بیج بنانے کے لئے صرف ایک کنال پر کاشت کریں۔ایک کنال پر کاشت کے لئے آپ کو 4 سے5 من فریش بیج درکارہوگاجس پر محض ساڑھے تین سے 4 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ایک کنال سے آپ کی پیداوار 20سے25من ہو گی جوایک ایکڑ پرلہسن نارک جی.ون کاشت کرنےکے لئےکافی ہوگی۔
جن افراد کے پاس زرعی اراضی نہیں وہ پارٹنر شپ پر جی ون لہسن کاشت کرا سکتے ہیں ۔ اکثر فارمر یہ کام کر رہے ہیں اور بہت بہتر انداز میں کر رہے ہیں ۔
مزید معلومات کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
محمد سلیم رضا
92 فارمز سیال موڑ سرگودھا
03336549937
03216622768

Views= (2596)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین