جاپانی اداکارہ کی فحش فلموں سے توبہ، اسلام قبول کرلیا

جاپان کی معروف اداکارہ رائے لل بلیک نے نازیبا فلموں میں کام کرنے سے توبہ کرلی، اسلام قبول کرلیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق سابق جاپانی فلموں کی فحش اداکارہ راے لِل بلیک نے فحش فلموں سے توبہ کرکے اسلام قبول کرلیا، سوشل میڈیا پر ملائیشیا میں رمضان المبارک میں شرکت کی اپنی مختصر ویڈیو کلپس بھی شیئر کردیں۔
سابق جاپانی پورن اسٹار رائے لِل بلیک سوشل میڈیا پر ملائیشیا میں رمضان المبارک گزارتی نظر آئیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز سے تمام فحش تصاویر و ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔
رائے کائی اساکورا، جو ”رائے لِل بلیک“ کے نام سے آن لائن جانی جاتی ہیں، نے کوالالمپور کی مسجد میں روزہ افطار کرتے ہوہے اپنی ویڈیو بھی شیئر کردیں۔
رائے لل بلیک نے ٹک ٹاک پر اپنے تبدیلی کے سفر کے بارے میں پوسٹ کیا اورسنگاپور کے پوڈ کاسٹر زار اسماعیل کے ساتھ ایک ایپی سوڈ میں بھی اس بارے میں بات کی۔
سابق اسٹار نے کوالالمپور کے دورے کے دوران حجاب پہنا ہوا تھا کیونکہ وہ مساجد میں جانا اور مقامی مسلمان لوگوں سے ملنا چاہتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ لوگ میرے ساتھ بہت اچھے تھے، انہوں نے کھلے دل سے میرا استقبال کیا تو مجھے خیال آیا کہ یہ لوگ بہت اچھے ہیں، میں ان کی ثقافت کو سمجھنے کی کوشش کیوں نہیں کرتی؟’
سابق اداکارہ نے حال ہی میں ٹک ٹاک ویڈیوز کی ایک سیریز میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہ وہ 2 مارچ کو اسلامی مقدس مہینے رمضان میں روزے رکھیں گی، اسلام کے بارے میں اپنی پریکٹس شیئر کرنا شروع کی۔
رمضان سے ایک ہفتہ قبل رائے لِل بلیک نے سنگاپور میں اپنے مداحوں کے ساتھ ایک میٹ اینڈ گریٹ کی میزبانی کی، جہاں انہیں جائے نماز اور سفری نماز کی کٹس جیسے تحائف دیے گئے۔
اپنی ایک پوسٹ میں رائے لِل بلیک نے مقدس مہینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ، مجھے امید ہے کہ یہ خوبصورت مہینہ ہم سب کو اللہ کے قریب ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں، خاندان، بھائیوں اور بہنوں کے قریب ہونے کا ایک موقع دے گا۔

Views= (17)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین