آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، پیٹرول تیرہ سے پندرہ روپے، ڈیزل گیارہ روپے فی لیٹرتک سستا ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
پٹرول کی فی لیٹر میں 13سے15 روپے تک کمی ہوسکتی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔
قیمتوں میں ردوبدول کے حوالے سے اوگرا اپنی سفارشات تیار کرے گا، قیمتوں میں ردوبدل کے حتمی فیصلے کے بعد وزارت خزانہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

Views= (324)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین