سیف علی خان کے گھر پر ڈکیتی کے بعد کی ویڈیو منظر عام پر

سیف علی کو جسم کے مختلف حصوں پر 6 زخم آئے

بالی ووڈ سپر اسٹار سیف علی خان کے گھر پر ڈکیتی کے بعد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریبا 3 بجے کے قریب اداکار سیف علی خان کے ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں ان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کر کے ناکام بنا دیا تاہم مزاحمت کے دوران وہ زخمی ہوگئے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈکیتی مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے کئی وار کیے گئے جس سےوہ شدید زخمی ہو گئے تھے اور گھر پر کار دستیاب نہ ہونے کے باعث ان کے بڑے بیٹے ابراہیم انہیں رکشہ میں اسپتال لے گئے تھے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ سیف علی کو جسم کے مختلف حصوں پر 6 زخم آئے تھے۔ جن میں سے 2 زخم کافی گہرے تھے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے بالکل نزدیک تھا۔
اب حملے کے بعد سیف علی خان کے گھر کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور گھر کے پورچ میں اپنی ملازماوں کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہیں اورایسا دکھائی دیتا ہے کہ وہ اپنی ملازماوں سے واقعہ کی پوچھ گچھ کر رہی ہیں اور دوسری جانب رکشہ بھی کھڑا ہوا ہے۔

Views= (386)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین