جج صاحب کو فیصلہ سنانے میں کافی مشکل پیش آ رہی ہے
Jan 13 2025 | ویب ڈیسک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جج صاحب یہ کہہ کر گئے ہیں کہ ملزمان کی غیر موجودگی کی وجہ سے سزا مؤخر ہوئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سزا کے مؤخر ہونے پر بالکل خوش نہیں ہوں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا فیصلہ جلدی ہو تاکہ ساری دنیا کو اس کا پتا چلے، سترہ تاریخ کا انتظار کر لیتے ہیں کہ یہ کیا ہمت کرتے ہیں اور فیصلہ سناتے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ آج ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی جو وقت ہمیں دیا گیا تھا ہم وقت پر پہنچ گئے تھے۔ آج تعجب ہوا کہ ہم وقت پر پہنچے کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائی جانی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں عمران خان بالکل بھی خوش نہیں ہوں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ فیصلہ آئے تاکہ پوری دنیا کو پتہ چلے القادر یونیورسٹی کیا ہے، ان کا خواب تھا کہ سیرت نبیﷺ کے بارے میں سٹوڈنٹس کو پڑھایا جائے۔
Views= (226)
Join on Whatsapp 1 2