ہمارا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا، بشریٰ بی بی کا جج سے مکالمہ

آپ میرے پاس کچہری میں بھی پیش ہوتی رہی ہیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدالت میں جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔
ڈی چوک احتجاج کیس میں عبوری ضمانتیں منظور ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہرعباس سپرا اور بشریٰ بی بی کے درمیان مکالمہ ہوا۔
جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ تھوڑا وقت لگ گیا لیکن قانونی ضابطے پورے کئے۔
جس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ نہیں کوئی بات نہیں ہمارا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔
جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے ہرجگہ سے ٹرسٹ نہیں اٹھا، جسٹس سسٹم جیسا بھی چل رہا ہے اگر ختم ہوگیا تو سوسائٹی ختم ہوجائے گی۔
جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ آپ میرے پاس کچہری میں بھی پیش ہوتی رہی ہیں۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ہمارے ساتھ جو ہوا اس کے بعد قانون سے یقین ختم ہوگیا، ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتا دیکھا ہے، ایک جج صاحب کا بلڈ پریشر 200 پر گیا لیکن انہوں نے ہمیں سزا سنانی تھی اور وہ سنائی، ملک میں قانون ہے لیکن انصاف نہیں۔
جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ ہم سب نے مل کر ملک کے لئے ساتھ چلنا ہے۔
جج نے بشریٰ بی بی کو ہدایت کی کہ آپ تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہو جائیں۔

Views= (87)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین