اسٹار لنک کا سیٹلائٹ انٹرنیٹ کیا اور کیسے کام کرتا ہے؟

کیا ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک پاکستان میں انٹرنیٹ کے مسائل کا حل ثابت ہو سکتی ہے، اسٹارلنک کا سیٹلائٹ انٹرنیٹ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے۔
پاکستان عوام انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش سے پریشان ہیں، جس سے ملک میں آئی ٹی انڈسٹری کو ایک ارب ڈالر سے زیادہ کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
اس صورت حال میں انٹرنیٹ صارفین ایلون مسک سے اپیل کرتے نظر آئے کہ وہ اپنی اسٹارلنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنی پاکستان میں متعارف کروائیں۔
معروف امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے پاکستانیوں کی سُن لی اور اسٹارلنک کو سکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان میں رجسٹرڈ کروا لیا۔
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہہ ایلون مسک کی کمپنی کتنے عرصے میں پاکستان میں فعال ہوگی اور کیا گھریلو صارفین بھی اس سے مستفیض ہو سکیں گے؟
اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سروس مہیا کرتی ہے۔ جس کا مقصد دوردراز مقامات تک بھی تیز ترین انٹرنیٹ سروس مہیا کرنا ہے۔
اسٹار لنک منصوبے کے تحت سیٹلائٹس کو زمین کے نچلی سطح کے مدار میں چھوڑا گیا تاکہ ان سیٹلائٹس اور زمین کے درمیان رابطوں کی رفتار کو جتنا ممکن ہو تیز بنایا جا سکے۔
ایلون مسک کی کمپنی 2018 سے لے کر اب تک تقریباً تین ہزار چھوٹے سیٹلائٹس زمین کے مدار میں بھیج چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک 10 سے12 ہزار سیٹلائٹس استعمال کر سکتی ہے۔
روایتی انٹرنیٹ سروسز کے مقابلے میں اسٹار لنک مہنگا ہے، صارفین کے لیے اس کی ماہانہ فیس 99 ڈالر ہے، جبکہ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی ڈِش اور راؤٹر کی قیمت 549 ڈالر ہے۔
فرض کر لیا جائے کہ ایلون مسک کی کمپنی پاکستان میں آبھی جاتی ہے تو کیا اس انٹرنیٹ سروس میں بھی رخنہ اندازی کی جا سکتی ہے؟
ہمیں یہ بات بھی ذہن میں رکھنی ہوگی کہ ہم ٹیکنالوجی اور جدت کو اہمیت دیتے ہوئے کسی پروپیگنڈا کا شکار نہ ہوں اور نہ ہی اپنے حقوق سے دستبردار ہوں۔

Views= (171)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین