آئی جی پنجاب کے گھر کے قریب ڈکیتی کی واردات، فوٹیج منظر عام پر آگئی

آئی جی پنجاب عثمان انور کی رہائش گاہ کے سامنے والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ واردات کا واقعہ سندر کے علاقے میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان عقبی سائیڈ سے گھر میں داخل ہوئے۔
ڈاکوؤں نے گھر کے چوکیدار اور دو خانساموں کو کمرے میں بند کر دیا۔ تاہم، ایک خانساماں کو دوسرے کمرے میں لے جانے پر اس نے شور مچا دیا جس پر ملزمان گھبرا کر فرار ہو گئے۔
پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا اور اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کی مزید بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Views= (216)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین