پاکستانیوں کا کتے، گدھے کا گوشت، پلاسٹک کے چاول کھانے، سفید کیمیکل پینے کا انکشاف

قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں کتے اور گدھے کا گوشت بھی فروخت ہوتا ہے، 78 فیصد دودھ نہیں بلکہ سفید کیمیکل ہوتا ہے۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کے اجلاس میں عوام کی ’عجیب وغریب خوراک‘ کا انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی قوم کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت کھاتے ہیں، پلاسٹک کے چاول کھاتے ہیں اور دودھ کی جگہ سفید کیمیکل پیتے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا کہ ملک کے کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت فروخت ہوتا ہے، پلاسٹک کے چاول بھی بیچے جاتے ہیں، ملک میں جتنا دودھ بیچا جاتا، اتنا تو پیدا ہی نہیں ہوتا، دودھ کی پیداوار صرف 22 فیصد ہے، 78 فیصد تو کیمیل والا سفید پانی بیچا جاتا ہے۔
سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ قوم جو چاول کھا رہی ہے، اس کو چیک کرنے کا میکنزم موجود نہیں، اجلاس میں قائمہ کمیٹی نے فوڈ سیفٹی سے متعلق پالیسی سازی کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی۔
فوڈ سیکیورٹی حکام کا کہنا کہ ایف آئی اے نے چاول ایکسپورٹ میں بد انتظامی کے خلاف 17 ایف آئی آر درج کی ہیں، اس ضمن میں11 ملزمان گرفتار ہیں، 2 اشتہاری اور 4 ضمانت پر ہیں۔

Views= (256)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین