گردے میں پتھری بننے کا سبب بننے والی سبزیاں، انہیں کھانے میں کنٹرول کریں
Jan 8 2025 |
گردے میں پتھری کا تعلق زیادہ تر ہماری خوراک سے ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں ہم آج آپ کو کچھ ایسی سبزیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو گردے میں پتھری کی وجہ بن سکتی ہیں۔
گردے کی پتھری کتنی تکلیف دہ ہوتی ہے اس کا اندازہ وہی کرسکتا ہے جو اس تکلیف سے گذرا ہو۔ اس کی تکلیف اتنی شدید ہوتی ہے کہ ایک ایک لمحہ ناقابل برداشت ہوجاتا ہے۔
آج کل گردے کی پتھری کامسئلہ عام ہوتا جارہا ہے۔ ویسے تو اسکی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن اس کی ایک اہم وجہ ہمارے کھانے پینے کی غلط عادات اورلائف اسٹائل ہے۔
اگر ہم گردے کے اس خطرناک اور تکلیف دہ مسئلہ سے بچنا چاہتے ہیں تودن بھر میں مناسب مقدار میں پانی پینے کے ساتھ ساتھ خوراک پر بھی توجہ دینی چاہیے۔
آج ہم آپ کو روزانہ کھائی جانے والی ایسی سبزیوں کے بارے میں بتائیں گے جو گردے میں پتھری کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں۔ اگر آپ کو پہلے ہی اس کا مسئلہ ہوتو ان سبزوں کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔
پالک
یوں تو پالک ہماری صحت کے لیے بہت مفید ہے لیکن کہا جاتاہے کہ کسی بھی چیز کی زیادتی اچھی نہیں ہوتی ہے۔ اس لیے پالک کا استعمال ہمیشہ اعتدال میں رہ کر کرنا چاہیے۔
پالک میں آکسیلیٹ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اوریہ آکسیلیٹ گردے میں پتھری بننے کی بڑی ذمہ دار ہے۔ اس لیے اگر آپ کو گردے کی پتھری کا مسئلہ ہے تو مستقبل کا کوئی خطرہ نہیں مول لینا چاہیے اور پالک کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیے۔
بینگن
مزیدار بینگن ہمارے جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ اس میں اینٹی آکسیڈینٹس ، فائبر اور کئی قسم کے منرلز وافر مقدار میں پائے جاتےہیں۔ لیکن ان تمام غذائی اجزا کے ساتھ ساتھ بیگن کے بیجوں میں آکسیلیٹ کی مقدار بھی وافرمقدار میں پائی جاتی ہے۔
بہت زیادہ بیگن کھانے کی صورت میں گردے میں پتھری کا مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔ اس لیے اس مسئلے کا شکار افراد بینگن کا استعمال کم سے کم کریں۔
ٹماٹر
ٹماٹر جو ہرسبزی کی تیاری میں استعمال ہوتا ہےآپ کو گردے کی پتھری کا مریض بھی بنا سکتا ہے۔ ٹماٹر کے بیجوں میں آکسیلیٹ کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جس سے گردے میں پتھری کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ خاص طور پر اگر اسے روزانہ کچے کھائے جائیں تو گردے میں پتھری کے امکانات اور بھی بڑھ جاتےہیں۔
کھیرا
کھیرا عموما سلاد میں یا کچا کھایا جاتا ہے اور صحت کے بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ لیکن ان کا زیادہ استعمال فائدے کے بجائے نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس کے بیجوں میں بھی آکسیلیٹ کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے گردے کی پتھری کا مرض لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اسلیے اس مسئلے کے شکار افراد کھیرے کا استعمال کم سے کم کریں۔
Views= (402)
Join on Whatsapp 1 2