منسوخ شناختی کارڈ پر جاری 70 ہزار سمز بلاک، کھلوانے کیلئے طریقہ وضع

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں غیر قانونی سمز کی روک تھام کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے منسوخ شدہ یا جعلی شناختی کارڈز پرجاری ہونے والی 69 ہزار سمزکو بلاک کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کی 16 اگست کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد سمز کی شناخت کی اور انہیں بلاک کردی گئی۔ پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ یہ سمز ملک بھر میں غلط یا جعلی شناختی دستاویزات پر جاری کی گئیں۔
اپنی بلاک شدہ سمز کو بحال کرنے کے لیے، صارفین کو نادرا سے نئے شناختی کارڈ حاصل کرنے ہوں گے اور پھر اپنے موبائل آپریٹر یا فرنچائز پر جا کر سم کو بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے ان بلاک کرایا جائے گا۔
پی ٹی اے نے یہ بھی انتباہ کیا ہے کہ 2017 سے پہلے ختم ہونے والے شناختی کارڈز کے خلاف جاری کردہ سمز ایک ہفتے کے اندر بلاک کر دی جائیں گی۔
صارفین نادرا کے ذریعے اپنے شناختی کارڈ کی تجدید اور اپنی سموں کی تصدیق کروا کر اس سے بچ سکتے ہیں۔

Views= (395)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین