اپنا ’اے آئی انفلوئنسر‘ بنائیں اور ماہانہ ہزاروں ڈالرز کمائیں
Aug 24 2024 | ویب ڈیسک
سوشل میڈیا پر کئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تخلیق کئے گئے ایسے انفلوئنسرز موجود ہیں جن کے لاکھوں فالوورز ہیں اور انہیں بنانے والے ہزاروں ڈالرز کما رہے ہیں۔ یہاں تک کہ پاکستان میں بھی جنریٹیو اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے شبنم زئی نامی ورچوئل انفلوئنسر بنائی گئی ہے جس نے صرف ایک ماہ کے اندر پانچ ہزار سے زیادہ فالوورز حاصل کر لیے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آپ ایسا کر سکتے ہیں؟
تو جواب ہے کہ جی ہاں بالکل، آپ بھی ایسا کرسکتے ہیں۔
اے آئی ٹولز کے ساتھ، اپنا انفلوئنسر تخلیق کرنا اور ہزاروں ڈالر کمانا کافی آسان ہے اور یہاں ہم آپ کو ایسا کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔
اے آئی انفلوئنسر کیسے بنایا جائے
اے آئی ماڈل یا انفلوئنسر بنانے کے لیے کئی اے آئی ٹولز کا استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن ان میں سے کچھ ہی آپ کو حقیقی نظر آنے والے لوگ بنانے کی اجازت دیتے ہیں۔
آپ جن ٹولز کا استعمال کر سکتے ہیں ان میں سے ایک ”APOB.AI“ ہے ، جو ایک اے آئی انفلوئنسر تخلیق کرتا ہے اور حقیقی دکھنے پر قائل کرنے والی تصاویر بنانے میں مہارت رکھتا ہے۔
بس ویب سائٹ پر جائیں اور ”Creat Portrait Model“ پر کلک کریں یا کمیونٹی ماڈلز کا انتخاب کریں۔
آپ یا تو اپنا حسب ضرورت ماڈل بنا سکتے ہیں یا تصویر اپ لوڈ کر کے اس میں ترمیم کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد آپ کے پاس منتخب کرنے کے لیے مختلف اسٹائل ہوں گے، یا آپ اپنا پرامپٹ لکھ کر خود اسے اپنے حساب سے بنا سکتے ہیں۔
ایک بار جب آپ اپنا خود کا اے آئی انفلوئنسر کر لیتے ہیں، تو آپ کو اسے صرف ایک نام دینا ہوگا اور اس کے لیے ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔
آپ ”APOB“ کا استعمال کرتے ہوئے متعدد تصاویر بنائیں اور انہیں باقاعدگی سے انسٹاگرام پروفائل پر اپ لوڈ کریں۔ کیپشنز شامل کریں اور ویڈیوز کو وقتاً فوقتاً شیئر کرنا یقینی بنائیں۔ کچھ میمز شامل کریں اور مزید مصروفیت کے لیے سوشل میڈیا کےرینڈز کو فالو کریں۔
ایک بار جب آپ فالوورز بنا لیتے ہیں، تو آپ ڈیجیٹل پروڈکٹس بیچ کر اکاؤنٹ مونیٹائز کر سکتے ہیں۔
انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا پر مونیٹائزیشن اب پاکستان میں دستیاب ہے اور آپ اسے استعمال کرکے ہزاروں ڈالر کما سکتے ہیں۔
Views= (395)
Join on Whatsapp 1 2