اپنی خالی پڑی چھت سے گھر بیٹھے لاکھوں کمائیں

اگر آپ کوئی کاروبار شروع کرنے کا سوچ رہے ہیں لیکن آپ کے پاس جگہ نہیں، تو آج ہم آپ کو اس کا بہترین حل پیش کر رہے ہیں، جو آپ کے ناصرف کرائے کے پیسے بچائے گا، بلکہ اچھی خاصی آمدنی بھی فراہم کرے گا۔
چھت تو تقرباً سب ہی کے گھر پر ہوتی ہے جو اکثر خالی اور ویران پڑی رہتی ہے۔ اگر آُپ کے گھر پر بھی چھت ہے تو آپ اسے اپنی کمائی کا زریعہ بنا سکتے ہیں۔
کچھ ایسے کاروبار ہیں جو بہت کم سرمایہ کاری سے شروع کیے جا سکتے ہیں اور ان میں نقصان کا تقریباً کوئی امکان نہیں ہے۔
دراصل ہم گھر کی چھت پر ٹیرس فارمنگ، سولر پینلز، موبائل ٹاورز، ہورڈنگز اور بینرز جیسے کاروبار شروع کرنے کی بات کر رہے ہیں۔
آپ اپنی چھت کرائے پر دے کر اچھی کمائی کر سکتے ہیں۔
ایسے کاروبار چھوٹے سے بڑے شہروں تک شروع کیے جا سکتے ہیں اور خوب منافع کمایا جا سکتا ہے۔
اپنی چھت کے مطابق پیسے حاصل کریں
بہت سی کاروباری صنعتیں آپ کو چھت کے لیے ایک اچھا منصوبہ اور رقم پیش کرتی ہیں۔ مارکیٹ میں ایسی بہت سی ایجنسیاں ہیں جو آپ کی چھت کے حساب سے کاروبار فراہم کرسکتی ہیں۔
ٹیرس فارمنگ
ٹیرس فارمنگ کا مطلب ہے چھت پر کاشتکاری۔ اگر آپ ایک بڑے گھر میں رہتے ہیں اور آپ کے پاس ایک بڑا ٹیرس ہے تو آپ اپنی چھت پر کاشتکاری کر کے آسانی سے پیسے کما سکتے ہیں۔
اس کے لیے آپ کو چھت پر پولی بیگ میں سبزیوں کے پودے لگانے ہوں گے۔ آپ ان پودوں کی آبپاشی ڈرپ سسٹم سے کر سکتے ہیں۔ آپ کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ آپ کی چھت پر سورج کی روشنی اچھی ہو۔
سولر پینل لگائیں اور خوب کمائیں
آپ اپنی چھت پر سولر پلانٹ لگا کر بھی کاروبار کر سکتے ہیں۔ اس سے ناصرف آپ کا بجلی کا بل بچ جائے گا، بلکہ بڑی رقم بھی کمائی جائے گی۔ آج کل حکومت بھی اس کاروبار کو فروغ دے رہی ہے۔ اس کے لیے آپ کو شروع میں کچھ معمولی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔
موبائل ٹاور سے کمائی
اگر آپ کے گھر کی چھت خالی ہے تو آپ اسے موبائل کمپنیوں کو کرائے پر دے سکتے ہیں۔
موبائل ٹاور کی تنصیب کے بعد کمپنی کی طرف سے آپ کو ہر ماہ اچھی خاصی رقم اور سہولیات دی جاتی ہیں۔
اس کے لیے آپ کو مقامی انتظامیہ سے اجازت لینی ہوگی۔
اگر آپ گھر پر موبائل ٹاور لگانا چاہتے ہیں تو آپ براہ راست موبائل کمپنیوں یا ٹاور چلانے والی کمپنیوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہورڈنگز اور بینرز
ہورڈنگز اور بینرز
اگر آپ کا گھر پرائم لوکیشن یعنی شہر کے مرکزی مقام پر ہے، دور سے آسانی سے نظر آتا ہے یا سڑک کے ساتھ ہے تو آپ اپنی چھت پر بینرز یا ہورڈنگز لگا کر کافی کما سکتے ہیں۔
اس کے لیے اگر آپ چاہیں تو ایسی ایجنسی سے رابطہ کر سکتے ہیں، جو ہر طرح کی منظوری لینے کے بعد چھت پر ہورڈنگ لگاتی ہے۔

Views= (916)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین