بجلی صارفین کا میٹر گھوم گیا، ٹرانسفارمر کے قتل کی کوشش

میرپورخاص کے علاقے والکرٹ ٹاون میں بجلی کا خراب ٹرانسفارمر درست نہ کرنے پر تنگ آئے علاقہ مکینوں نے ٹرانسفارمرز پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 ٹرانسفارمر ناکارہ ہوگئے۔
سخت گرمی میں حیسکو عملے کی جانب سے ٹرانسفارمر کی خرابی درست نہ کئے جانے پر والکرٹ ٹاون کے علاقہ مکینوں کی جانب سے ٹرانسفارمرز پر فائرنگ کردی گئی ٹرانسفارمرز میں گولیاں لگنے سے ٹرانسفارمرز میں موجود آئل بہہ گیا۔
فائرنگ کے سبب سوراخ ہو جانے سے 13 لاکھ 50 ہزار مالیت کے تینوں ٹرانسفارمر ناکارہ ہوگئے جنہیں حیسکو عملے نے اتار لیا ۔
حیسکو حکام کی جانب سے ٹرانسفارمرز پر فائرنگ کرکے ناکارہ کئے جانے کے خلاف دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم نعمان عرف رگو کو گرفتار کرلیا۔

Views= (520)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین