سندھ پولیس ایکٹ اور پولیس آرڈر میں تبدیلی، تھانیدار کو “مال “ ملے گا

محکمہ خزانہ سندھ نے پولیس ایکٹ1861اورپولیس آرڈر 2002 ایکٹ 2019 میں ترمیم کردی، اب تھانیدار اور بڑے منشی کو خرچ کے لئے ’مال‘ ملے گا۔
ایس ایچ او اور ایس آئی او کے پاس ڈی ڈی او پاور ہوگی، حکومت سندھ نے ایس ایچ او، ایس آئی او کو 2 لاکھ روپے خرچ کرنے کے اختیارات دے دیئے، مذکورہ افسران تھانے کو ملنے والا بجٹ خرچ کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ رواں مالی سال میں ایس ایچ او، ایس آئی او کو براہ راست بجٹ جاری کیا گیا، محکمہ داخلہ کی سفارش پر محکمہ خزانہ نے قانون میں ترمیم کردی، ترمیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مالیاتی اختیارات ایس ایس پی کے پاس تھے، رواں مالی سال میں تھانوں کیلئے براہ راست بجٹ رکھا گیا ہے۔

Views= (179)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین