صحافی ارشاد بھٹی دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
Dec 18 2024 |
پاکستانی صحافی ارشاد بھٹی نے دوبارہ شادی کرلی ہے۔
ارشاد بھٹی ایک صحافی اور تجزیہ کار ہیں جو مختلف نیوز چینلز پر اپنے ماہرانہ تجزیے پیش کرتے رہتے ہیں۔ وہ پاکستان میں جاری سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ڈرامائی انداز سے بات کرنے کا ان کا انداز بہت سے لوگوں کو پسند ہے کیونکہ وہ اس پیرائے میں بہت سی ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں جو پاکستان میں عام طور پر لطیف انداز میں نہیں کہی جاتیں۔
ارشاد بھٹی کی پہلی بیوی کا انتقال سال 2022 میں بیماری کے باعث ہوگیا تھا۔ اپنی پہلی بیوی کے انتقال کے بعد ارشاد بھٹی کافی غمزدہ رہے تھے اوراپنی بیوی کے لیے اپنی محبت اور جذبات کا اظہار وقتا فوقتا مختلف پروگراموں میں کرتے رہے ہیں۔ عوام نے ہمیشہ ان کے لیے نیک تمنائیں بھیجیں۔
ارشاد بھٹی نے اب زندگی میں اگے بڑھتے ہوئے دوسر شادی کرلی ہے۔ ان کی شریک حیات کا نام سماراج ہے۔ سما راج ایک سابق اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسرہیں۔
Views= (706)
Join on Whatsapp 1 2