سنجے دت کی سابقہ اہلیہ اب کس حال میں ہیں؟

بالی ووڈ کے سپراسٹار سنجے دت کی پیشہ ورانہ زندگی سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن ان کی ذاتی زندگی سے شاید ہر کوئی آشنا نہیں۔
سنجے دت اور ان کی اہلیہ مانیتا دت کی شادی کو 15 برس کا عر صہ گذر چکا ہے۔ اور دونوں ایک خوشحال اور خوش و خرم زندگی گذار رہے ہیں ۔ انہیں بالی ووڈ کے مثالی جوڑوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
تاہم یہ بات بہت کم لوگوں کے علم میں ہے کہ مانیتا سے پہلے سنجے دت کی دو شادیاں ہوچکی ہیں۔ سنجے دت کی پہلی شادی ریچا شرما سے ہوئی تھی۔ جو 1996 میں کینسرکے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کر گئی تھی۔
اس کی موت کے بعد سنجے دت نے 1998 میں ماڈل ریا پلئی سے شادی کی تھی۔ تاہم یہ شادی کامیاب نہ ہو سکی اور دونوں نے 2005 میں اپنی راہیں جدا کر لیں۔
سنجے دت سے طلاق ہونے کے بعد ریا پلئی نے خود کو لائم ٹائم سے دور کرلیا تاہم وہ سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہتی ہیں، جہاں وہ باقاعدگی سے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ فیشن ڈیزائننگ کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں اور انہوں نے اپنا ایک برانڈ دی ٹیمپل ہاؤس بائے ریا پلئی’ کے نام سے کھول رکھا ہے۔
ریا پلئی کا تعلق ایک متمول اور معزز گھرانے سے ہے۔ وہ حیدرآباد دکن کے مہاراجہ نرسنگھگیر دھنراج گیر گیان بہادر کی نواسی ہیں۔ ان کی نانی اداکارہ زبیدہ نے ہندوستان کی پہلی بولتی فلم ’عالم آراء‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ والد ریمنڈ پللئی ایک تاجر تھے جبکہ ان کی والدہ دریشور دھنراج گیر ایک معروف ڈاکٹر تھیں۔
ریا نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے ہی کیا تھا اور اپنے عروج کے دنوں میں انہوں نے کئی ممتاز برانڈز کیلئے ماڈلنگ کی۔ وہ ایئر ہوسٹس کے طور پر بھی کام کرتی تھیں۔
ریا نے ماضی میں بالی ووڈ کی ایک فلم میں بھی کام کیا تھا ۔ 2006میں ریلیز ہونے والی فلم ’کارپوریٹ‘ میں ان کا ایک مختصر کردار تھا ۔ ریا نے اس کے بعد کسی فلم میں کام نہیں کیا اس لیے یہ انکے کریئر کی واحد فلم ثابت ہوئی۔
ایک پُرتعیش زندگی ہونے کے باوجود ریا کو اپنی نجی زندگی میں مسلسل پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ سنجے دت سے طلاق کے بعد ریا پلئی کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی، بعدازاں ریا پلئی ’لیانڈر پیس‘ نامی شخص کے ساتھ ’لیو ان ریلیشن شپ‘ میں آگئیں، جسے ان کی تیسری شادی سمجھا گیا۔
تاہم، جون 2014 میں انہوں نے ایک مقامی عدالت میں گھریلو تشدد کے الزامات لگاتے ہوئے لیانڈر پیس اور ان کے والد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ دائر کردیا۔

Views= (257)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین