پی ٹی آئی کور کمیٹی کا رات گئے تک اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی

محسن نقوی کے ساتھ بھی مذاکرات کے لیے تیار !

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو رات گئے تک جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا۔ اجلاس کے بعد تحریک انصاف کور کمیٹی کی اندرونی کہانی کھل کر سامنے آگئی۔
اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا جو بھی مذاکرات کے لیے آئے ہم تیار ہیں، ہم محسن نقوی کے ساتھ بھی مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام کور کمیٹی ممبران تک پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کیلئے کسی بھی جج کا نام نہ دینے پر اتفاق ہوگیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے پہلے ٹی او آرز طے کئے جائیں گے۔
کور کمیٹی کے اجلاس میں فواد چوہدری پر سخت تنقید بھی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری بانی پی ٹی آئی کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے فواد چوہدری کی ایک منٹ کی ملاقات ہوتی ہے، فواد چوہدری ہم پر اپنی رائے مسلط نہ کریں۔

Views= (78)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین