’ملزم زیادتی کی ویڈیو بناتا اور وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا ‘ گوجرانوالہ طالبات کا بیان ریکارڈ

گوجرانوالہ کے سرکاری اسکول میں پانچ طالبات سے زیادتی کیس میں متاثرہ طالبات کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اویس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کی موجودگی میں پانچوں بچیوں کے بیانات ریکارڈ کیے۔
بیان ریکارڈ کرنے کے دوران عدالت میں گرفتار ملزم عمران بھی موجود تھا۔
متاثرہ طالبات نے ملزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے متعدد بارزیادتی کا نشانہ بنایا، اسکول کے اوپر والی منرل پرٹیچر ساجد کی رہائش ہے اوپر والے فلور پر ہی ہمیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ ہمارے ساتھ دیگر لڑکیوں سے بھی ملزم نے زیادتی کی ہے ملزم ویڈیو بناتا اور دھمکیاں دیتا تھا کہ ویڈیو وائرل کر دے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ کے سرکاری اسکول میں خاتون ٹیچرکے شوہرکی طالبات سے زیادتی کا انکشاف ہوا تھا۔ جس کے بعد انکوائری کمیٹی قائم ی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف پانچ الگ الگ مقدمات درج کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ گورنمنٹ نان فارمل ایجوکیشن اسکول میں پیش آیا جبکہ خاتون نے محکمہ لٹریسی کے تحت گھرمیں اسکول بنا رکھا تھا، اسکول کےاندرایک کمرے میں کینٹین بنا رکھی تھی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالبات کی عمریں11سے 14 سال کے درمیان ہیں، ملزم کئی برس سے بچیوں کوزیادتی کا نشانہ بنارہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ویڈیوز بھی بنا رکھی ہیں، متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہیں، گزشتہ روزایک بچی نےگھروالوں کوزیادتی کابتایا، متاثرہ بچی کےانکشافات پروالدین نے پولیس کو آگاہ کیا۔

Views= (630)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین