کیا عمران خان جیل میں نوکیا 3300 فون استعمال کرتے ہیں جو ’ٹریک نہیں ہو سکتا‘؟

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں دنیا کا محفوظ ترین موبائل فون نوکیا 3300 استعمال کرتے ہیں۔
منگل کے روز نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جنرل فیض حمید کا معاملہ زیادہ عرصہ معلق نہیں رہے گا، چند دنوں یا ہفتوں میں معاملات حتمی شکل اختیار کرلیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا ’میں خود بھی جیل میں رہا ہوں وہاں انسان اکیلا ہوتا ہے، مگر عمران خان جیل میں اتنے اکیلے نہیں ہیں، وہ سارا دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہیں، پرانا موبائل فون نوکیا 3300 بھی استعمال کرتے ہیں جو دنیا کا محفوظ ترین فون سمجھا جاتا ہے، ہمیں تو جیل میں گفتگو کیلئے کوئی نہیں ملتا تھا مشقتی سے ہی بات کرتے تھے‘۔

ایک اور صارف نے لکھا ’دنیا 5G پر چل رہی ہے اور یہ ابھی تک سانپ والا گیم کھیل رہے ہیں، انٹرنیٹ نہ سہی کم از کم زندہ رہنے کے لیے نوکیا 3300 بیچ کر ٹن ٹن تو کر سکتے ہیں۔‘
شاہد فیاض نے لکھا ’ میں اس بات کی تائید کرتا ہوں کہ نوکیا 3300 کو پکڑنا مشکل ہے میرا جن دنوں جرمنی میں موبائل بزنس تھا وہاں اکثر روسی مافیاز کے لوگ آ کر 3210 یا 3300 موبائل مانگا کرتے تھے۔‘
جلال خان نے کہا ’دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور یہ لوگ ابھی تک، نوکیا 3300 میں پھنسے ہوئے ہیں۔‘
دوسری جانب اگر نوکیا 3300 موبائل فون کا ذکر کیا جائے تو ویب سائٹ جی ایس ایم ایرینا کے مطابق یہ فون سال 2003 میں لانچ کیا گیا تھا، اس میں سیمبین ایس 30 کا آپریٹنگ سسٹم چلتا تھا۔ اس فون کو میوزک پلیئنگ فون کے طور پر مارکیٹ کیا گیا تھا۔
عام طور پر جب بھی نوکیا کا 3300 سیریز کا ذکر ہوتا ہے تو موبائل فون صارفین کے ذہن میں ایک ہی فون آتا ہے اور وہ ہے نوکیا 3310 جو مشہور زمانہ نوکیا کا مضبوط ترین فون سمجھا جاتا ہے۔ واضح رہے جس فون کا ذکر خواجہ آصف نے کیا ہے وہ 3310 سے مختلف ہے اور اس کے بعد لانچ ہوا تھا۔

Views= (182)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین