درزی کی دکان کا صفایا کرکے ملزم اعتکاف بیٹھ گیا، 12 سوٹ برآمد
Apr 2 2024 | ویب ڈیسک
لیہ میں چوری کی واردات میں ملوث اعتکاف میں بیٹھے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھی کے ساتھ 2 روز قبل موتی بازار میں درزی کی دکان میں چوری کی تھی۔
ملزم چوری کے بعد اعتکاف میں بیٹھ گیا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایاکہ ملزم سے درزی کی دکان سے چوری کیےگئے 12 سوٹ برآمد کرلیے گئے
Views= (472)
Join on Whatsapp 1 2