شوہر اور 6 بچوں کو چھوڑ کر بیوی بھکاری کے ساتھ فرار، رقم بھی لے اڑی
Jan 7 2025 | ویب ڈیسک
شوہر کو اپنی زندگی کا زور دار جھٹکا لگا جب اسے پتہ چلا کہ اسکی بیوی ایک بھکاری کے ساتھ بھاگ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جب ایک خاتون اپنے شوہر اور 6 بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کے ساتھ بھاگ گئی۔
رپورٹ کے مطابق راجو نامی شہری نے اپنی 36 سالہ اہلیہ کے بھکاری کے ساتھ بھاگنے کی شکایت پولیس میں درج کرائی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے اہلیہ اور بھکاری کی تلاش شروع کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو نے دفعہ 87 کے تحت پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جو خاتون کے اغواء سے متعلق ہے۔
رپورٹ کے مطابق 45 سالہ راجو نے بتایا کہ وہ ہرپال پور کے علاقے میں اپنی بیوی راجیشوری اور 6 بچوں کے ساتھ رہتا ہے، 45 سالہ ننھے پنڈت نامی شخص اکثر محلے میں بھیک مانگنے آتا تھا اور میری بیوی سے بات کرتا تھا، وہ اور راجیشوری فون پر بھی بات کرتے تھے۔
شوہر نے پولیس کو بتایا کہ 3 جنوری کو دوپہر 2 بجے کے قریب راجیشوری نے ہماری بیٹی خوشبو کو بتایا کہ وہ کپڑے اور سبزی لینے بازار جا رہی ہے لیکن بعد میں وہ واپس نہیں اور جب اسے ہر جگہ تلاش کیا اور وہ نہ ملی تو پولیس کے پاس آیا۔
راجونے بتایا میں نے ایک بھینس فروخت کر کے جو رقم حاصل کی تھی راجیشوری وہ بھی چرا کر اپنے ساتھ لے گئی، مجھے شک ہے کہ بھکاری میری بیوی کو اپنے ساتھ لے گیا ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق ننھے پنڈت نامی بھکاری اور خاتون کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
Views= (281)
Join on Whatsapp 1 2