معروف ڈانسر و ٹک ٹاکر پر شوہر کو قتل کرنے کا الزام ثابت، عمر قید کی سزا سنا دی گئی

پشاور کی معروف ٹک ٹاکر بسمہ بی بی پر اپنے شوہر سمیع اللہ کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہوگیا ہے، عدالت کی جانب سے ملزمہ کو سزا سنا دی گئی ہے۔
مردان کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کے جج نے ملزمہ کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرماننے کی سزا سنائی۔
ملزمہ بسمہ بی بی پشاور کی معروف ڈانسر اور ٹک ٹاکر ہے، جس نے شادی کے 19 روز بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے اپنے شوہر سمیع اللہ کو قتل کیا تھا۔
سزا سنتے ہی ملزمہ عدالت کے باہر رو پڑی۔
مقتول کے بھائی حبیب الرحمٰن نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حق اور سچ کی فتح قرار دے دیا۔

Views= (801)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین