بندر کی پتنگ اڑانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
Jan 7 2025 | ویب ڈیسک
پتنگ اڑانے کے شوقین تو آپ نے بہت سے دیکھے ہوں گے مگر کیا کسی جانور کو پتنگ اڑاتے دیکھا ہے؟ سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائر ل ہوئی جس نے صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے وارانسی میں ایک بندر پتنگ اڑانے کی کوشش کر رہا ہے جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
غیر ملکی ویب سائٹ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، “ایک آسمانی تماشے میں، وارانسی میں ایک شرارتی بندر نے ایک پتنگ کو قابو کر لیا، جس سے مقامی لوگ حیران رہ گئے۔ پرواز کے قدرتی مزاج کے ساتھ، پتنگ بازی کے مقابلوں میں یہ چھوٹا پرائمیٹ شاید اگلی بڑی چیز ہو!
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھت پر موجود بندر ہوا میں اڑتی ہوئی پتنگ کو نیچے اتار رہا ہے، جبکہ آسمان پر ایک دوسرا پتنگ بھی اڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین اس کو پسند کررہے ہیں۔
ویڈیو میں بندر کو دھاگا پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (مانجھا) اور پتنگ بازی کے شیدائیوں کی طرح آسانی سے پتنگ اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بندر کی حرکت نے لوگوں کو بہت محظوظ ہوا۔
ایک صارف نے بندر کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے کہ لکھا کہ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ بندر کیا صلاحیت رکھتے ہیں۔
تو دوسرے صارف نے ویڈیو پر مضحکہ خیز تنقید کرتے ہوئے کہا، ”اسکی چرخی پکڑنے کے لیے اسے پاس بندر دوست بھی نہیں ہے“ جس کا سیدھا ترجمہ ہے ”اس کے پاس چرخی پکڑنے کے لیے بندر دوست بھی نہیں ہیں۔“ ایک اور صارف نے لکھا، ’’بندر جیسا ہو آج پتنگ تمھارا بھائی دے گا‘‘۔
Views= (352)
Join on Whatsapp 1 2