حماس کی قید میں موجود اسرائیلی خاتون فوجی نے نیتن یاہو کو کھری کھری سنادی
Jan 5 2025 | ویب ڈیسک
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے غزہ میں قید اسرائیلی خاتون فوجی کی ویڈیو جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق حماس نے بروز ہفتہ ایک ویڈیو جاری کی۔ ویڈیو میں ایک اسرائیلی خاتون فوجی کو غزہ میں یرغمال بنائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ خاتون اکتوبر 2023 سے حماس کی حراست میں ہیں۔ ویڈیو میں 19 سالہ اسرائیلی فوجی لیری الباگ کو دکھایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیری الباگ کی عمر 18 سال تھی جب انہیں حماس نے غزہ کے قریب ایک مقام سے گرفتار کیا۔ ان کے ساتھ چھ دیگر نوجوان خواتین بھی پکڑی گئی تھیں جو آج تک حماس کی حراست میں ہیں۔
یرغمالیوں کے اہل خانہ کی مدد کرنے والے ایک گروپ نے بتایا کہ لیری الباگ کے اہل خانہ نے ان کی ویڈیو کو عوامی سطح پر شیئر کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی خاتون قیدی لیری الباگ نے اسرائیلی وزیراعظم کو کھری کھری سنادیں۔
اُدھر اسرائیل میں سینکڑوں افراد رات گئے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جہاں مظاہرین نے قیدیوں کو رہا کرانے اور حماس کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کے لیے بڑا مظاہرہ کیا۔
اسرائیلی پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
Views= (402)
Join on Whatsapp 1 2