پوسٹ مارٹم سینٹر کے باہر لاش کو ٹانگوں سے گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست یوپی میں پوسٹ مارٹم سینٹر کے باہر لاش کو ٹانگوں سے پکڑ کر گھسیٹنے کا انکشاف ہوا ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔
اتر پردیش کے علاقے جھانسی میں اسپتال عملے کی بے حسی کا خوفناک واقعہ سامنے آیا، وائرل ویڈیو میں دو افراد پوسٹ مارٹم ہاؤس کے اندر ایک لاش کو ٹانگوں سے گھسیٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
افسوسناک واقعہ چند روز قبل سامنے آیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص شہر کے اسپتال کے باہر لاش سے ہاتھا پائی کر رہا ہے، معا ملے نے اسپتال عملے کے ذریعے لاشوں کو سنبھالنے کے طریقے پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ ترین ویڈیو جھانسی پوسٹ مارٹم ہاؤس کے باہر کی ہے، تاہم واقعہ کے دن کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔
نو سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دو افراد پوسٹ مارٹم سینٹر کے باہر لاش کو کپڑے سے گھسیٹ رہے ہیں، کپڑا لاش کی ٹانگوں سے بندھا ہوا ہے۔
حکام نے بتایا کہ یہ دونوں افراد ایمبولینس سروس کے آپریٹر ہیں، تاہم پوسٹ مارٹم ہاؤس کی جانب سے معاملے پر فوری کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
سرکل آفیسر رامویر سنگھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے اسپتال عملے کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ویڈیو کے مقام اور وقت کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، مکمل تحقیقات کے بعد عملے کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

thanks for reading

Views= (599)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین