پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
Dec 28 2024 | ویب ڈیسک
اگلے دو روز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اوگرا قیمتوں کے حوالے سے سمری ارسال کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 4 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہیں۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 31 دسمبر کو ہوگا، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔
Views= (119)
Join on Whatsapp 1 2