پی ٹی آئی قافلہ کٹی پہاڑی کی طرف گامزن، 26 نمبر چونگی پر اہلکاروں نے پتھر جمع کرلیے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پشاور سے نکلنے والا قافلہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں برہان کے قریب ڈھوک گھر پہنچ کر اب اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے۔
دوسری طرف پولیس اہلکاروں نے پتھروں کا بڑا ذخیرہ 26 نمبر چونگی پر جمع کرلیا جبکہ 26 نمبر چونگی پر رینجرز الرٹ اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں صوابی سے نکلنے والا قافلہ رواں دواں ہے تاہم قافلہ ابھی تک اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکا۔ امکان ہے کہ قافلہ آج دوپہر 12 بجے تک اسلام آباد میں داخل ہو جائے گا۔
وزیراعلیٰ امین گنڈا پور کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے۔ اطلاعات کے مطابق غازی بروتھاپل کو کئی گھنٹوں کی مزاحمت کے بعد عبور کیا گیا۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی کارکنوں نے ہزارہ انٹرچینج کے قریب لگے کنیٹنرزبھی ہٹا دیئے۔
خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کر رہی ہے، حکومت کے پاس گھڑیاں ہیں لیکن وقت ہمارے پاس ہے۔ ہمیں کوئی جلدی نہیں۔
انھوں نے وفاقی حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’حکومت مطالبات پورے ہونے کے بغیر پی ٹی آئی احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے۔‘

Views= (281)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین