فلم ’شعلے‘ کے حذف شدہ مناظر جو اے آئی سامنے لے آیا

بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ’شعلے‘ کے ڈائیلاگز اور مناظر آج بھی ہمارے ذہنوں میں موجود ہیں۔ مگر مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے شعلے کے مناظر میں ایسی ترمیم کی جو انٹرنیٹ کی زینت بن گئی۔
جدید ٹیکنالوجی کی بدولت، مصنوعی ذہانت اب نیا مواد تخلیق کر سکتی ہے اور اولڈ مناظر کو کا دوبارہ نئے انداز سے سامنے لاسکتی ہے۔ اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی مشہور بھارتی فلم شعلے کا نیا ورژن سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو گیا ہے۔
اے آئی کی جانب سے فلم کے مشہور مناظر کو تبدیل کر دیا۔ جیسا کہ شعلے کے اے آئی ورژن نے ولن گبر کو ٹھاکر کے ہاتھ کاٹنے کے بجائے گلے لگاتے دکھایا جبکہ فلمی اعتبار سے ایسا کچھ نہیں ہوتا بلکہ ٹھاکر اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہوجاتا ہے۔
ویڈیو میں کچھ مضحکہ خیز تبدیلیاں بھی دکھائی گئیں۔ جیسا کہ فلم میں بسنتی کو اصل میں کتوں کے سامنے رقص کرتے دکھایا گیا، وہیں فلم کے مشہور گانے ”یہ دوستی“ میں اے آئی کے وزژن میں امیتابھ بچن کو اسمارٹ فون پکڑے دکھایا گیا ہے۔
شعلے فلم کو اے آئی ورژن سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شئیر کیا گیا، کئی صارفین نے فلم میں کی جانے والی ان تبدیلیوں پر تنقید کی بعض صارفین دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ دیگر ممالک کو اے آئی سے خطرہ ہے مگر بھارت میں اے آئی خطرے میں ہے۔

Views= (244)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین