لڑکی کے بال جھولے میں پھنسنےکی ویڈیو دیکھ کر لوگوں کے دل لرز گئے

بہت سے جھولے انتہائی خطرناک ہوتے ہیں۔ اگر انسان احتیاط نہ برتے تو جان بھی جاسکتی ہے۔ ایسے واقعات بھی ہوچکے ہیں کہ کسی خاتون کے بال رولر کوسٹر یا کسی جھولے میں پھنس گئے اور اُس کی جان پر بن آئی۔
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر کنوج میں دو دن قبل کچھ ایسا ہی ہوا۔ ایک بچی کے بال فیرس وھیل (جھولے) میں پھنس گئے اور اس کی ویڈیو دیکھ کر لوگوں کے دل دہل گئے۔ 13 سالہ لڑکی بال کھول کر جھولا جھول رہی تھی۔
مذہبی تہوار کے موقع پر لگائے جانے والے میلے میں یہ حادثہ رونما ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی کے بال جھولے میں پھنسے ہوئے ہیں اور وہ بُری طرح چیخ رہی ہے۔ یہ منظر دیکھ کر میلے میں آئے ہوئے لوگ بھی خوفزدہ ہوگئے۔
میلے میں موجود دیگر لوگ بھی بچی کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔ جھولے کو رُکواکر بال نکال نے کی کوشش کی گئی اور ناکامی پر بال کاٹ کر لڑکی کی جان بچائی گئی۔ حادثے میں لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ اس کے سر پر چوٹیں آئیں۔

Views= (306)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین