ملتان کے نشتر اسپتال میں مریضوں میں ایڈز پھیلنے کی وجہ سامنے آگئی
Nov 14 2024 | ویب ڈیسک
ملتان کے نشتر اسپتال کے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق اسپتال کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں موجود ایک مریض سے ایڈز وائرس پھیلا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس لیے اس مریض کا علیحدہ رکھی گئی ڈائیلیسز مشین پر علاج نہیں کیا، تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکرینگ ٹیسٹ دوبارہ کی جا رہی ہے۔
نشتر اسپتال کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ایڈز کے مریض کا پتہ لگانا ضروری ہے، ایڈز وائرس کتنے مریضوں میں منتقل ہوا اس پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں ہی ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی درست تعداد کا تعین ہو سکے گا۔
Views= (227)
Join on Whatsapp 1 2