خبردار! واٹس ایپ پر ملنے والا شادی کا دعوت نامہ کبھی نہ کھولیں ورنہ ۔۔۔

سائبر کرمنلز لوگوں کو دھوکا دینے کے بہانے ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ یہ دھوکے باز اب لوگوں کی پرسنل میسیجنگ کا بھی بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ فی زمانہ شادی کے دعوت نامے گھر گھر جاکر دینے کے بجائے واٹس ایپ کے ذریعے دینے کا رجحان تیزی سے پنپ رہا ہے۔ آن لائن اسکیمرز نے اب شادی کے ڈجیٹل دعوت ناموں کے ذریعے لوگوں کو نشانے پر لینا شروع کردیا ہے۔
آج کل بھارت میں شادی کے ڈیجیٹل دعوت ناموں کے ذریعے لوگوں کو آن لائن لُوٹنے کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ ہماچل پردیش کے پولیس حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ شادی کے کسی بھی ڈجیٹل دعوت نامے کو کھولنے سے پہلے اچھی طرح چیک کرلیں کہ یہ کسی جاننے والے یا رشتہ دار ہی نے بھیجا ہے نا۔
ڈیجیٹل دعوت ناموں کے ذریعے وائرس بھیجے جارہے ہیں۔ یہ وائرس موبال فون یوزرز کا پورا ڈیٹا چُرالیتے ہیں۔ کبھی کبھی اے ٹی ایم کا پاس ورڈ یا آن لائن اکاؤنٹ کا پن بھی اُن کے ہتھے لگ جاتا ہے۔ بہت سے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ڈجیٹل دعوت ناموں کے ذریعے اُن کا ڈیٹا چُرالیا گیا۔
سوچے سمجھے بغیر ڈیجیٹل دعوت ناموں کو کھول کر ڈاؤن لوڈ کرنے کی صورت میں ہیکرز کو آپ کی حساس معلومات سمیت پورے موبائل فون ڈیٹا تک رسائی مل جاتی ہے۔ بھارت بھر میں شادیوں کا سیزن عروج پر ہے۔ پولیس نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈجیٹل دعوت ناموں کے حوالے سے احتیاط برتیں۔
ہیکرز ڈیجیٹل دعوت ناموں کے ذریعے کسی بھی موبائل فون کے اندر گھس کر تمام سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ ہیکرز جب فون پر تصرف پالیتے ہیں تو متعلقہ فرد کی طرف سے جعلی پیغامات بھی اُس کے جاننے والوں کو بھیجیتے ہیں۔ یوں وہ رقوم کا تقاضا کرتے ہیں یا معلومات مانگتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے اور ساکھ بھی داؤ پر لگ سکتی ہے۔

Views= (260)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین