واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن بننے کیلئے حکومت سے لائسنس لینا ہوگا، فیس کتنی ہے؟
Nov 12 2024 | ویب ڈیسک
زمبابوے کی حکومت نے سوشل میڈیا سے متعلق نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کیا ہے جس کے تحت واٹس ایپ گروپ کا ایڈمنسٹریٹر بننے کے لیے اب 50 ڈالر فیس ادا کرنا پڑے گی۔
واٹس ایپ گروپ کو پوسٹ اینڈ ٹیلی کمیونیشن ریگیولیٹری اتھارٹی سے رجسٹر بھی کروانا پڑے گا۔ یہ ادارہ واٹس ایپ گروپ چلانے کا باضابطہ لائسنس بھی جاری رکے گا۔
واٹس ایپ گروپ اور دیگر سوشل میڈیا کو ریگیولیٹ کرنے سے متعلق اقدامات کا اعلان زمبابوے کے وزیرِاطلاعات و نشریات ٹیٹینڈا ماویٹیرا نے کیا۔
واٹس ایپ سے متعلق ریگیولیٹری اقدامات کا بنیادی مقصد گمراہ کن معلومات کا پھیلاؤ روکنا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں معاشرے میں انتشار بڑھتا ہے اور بعض اوقات غلط بیانی کے نتیجے میں فسادات بھی ہو جاتے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ سے مطابقت پیدا کرنا بھی ہے۔ اس قانون کے تحت پرسنل انفارمیشن وہ انفارمیشن ہے جس کے ذریعے کسی بھی شخص کی شناخت کا تعین ہوتا ہو۔
واٹس ایپ گروپ کے ایڈمنسٹریٹرز گروپ کے ارکان کے ٹیلی فون نمبرز تک رسائی رکھتے ہیں اس لیے یہ معاملہ ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ کے تحت آتا ہے۔ اس قانون کے تحت اب بزنس مارکیٹنگ اور کسٹمر کمیونی کیشن کے نام پر کی جانے والی دھوکا دہی کے مرتکب افراد کے خلاف موزوں قانونی کارروائی کی جاسکے گی۔
Views= (301)
Join on Whatsapp 1 2