آئی پی پیز کیخلاف مہم رنگ لے آئی، ججز، پارلمینٹرینز، اداروں کی فری بجلی بند کرنے پر غور
Jul 27 2024 | ویب ڈیسک
لاہور میں آئی پی پیزکےخلاف آگاہی مہم رنگ لےآئی، انرجی پلاننگ کمیشن میں اخراجات کم کرنے پرکام شروع کر دیا۔
انرجی ڈویژن ذرائع کے مطابق آئی پی پیزپرایمرجینسی پلان پرکام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت دیگر وزارتوں میں بھی اخراجات کمی پر کام شروع ہو چکا ہے۔
ذرائع نے بھی بتایا کہ تمام اداروں میں مفت بجلی فراہمی سہولت ختم کرنے، ججز،پارلمینٹرین سمیت دیگرکی فری بجلی اور دوسرے مرحلےمیں مفت پٹرول سہولت ختم کرنے پرغورہوگا۔
نیپرا اور اوگرا کی کارکردگی بھی جانچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فیکٹریوں میں ایم ڈی آئی چارجز کم کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف انڈسٹری اورکاروبارکوجائزسہولتیں دی جائیں گی۔
Views= (326)
Join on Whatsapp 1 2