کرپٹو کرنسی، بھارتی چال باز نے امریکی خاتون کو 4 لاکھ ڈالر کا چُونا لگادیا

بھارت کے ایک کرپٹو کرنسی ہینڈلر نے امریکی خاتون کو چار لاکھ ڈالر کا چُونا لگادیا۔ امریکی خاتون نے دھوکے سے رقم ہتھیائے جانے پر بھارت کے مرکزی تفتیشی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے رجوع کیا تھا۔
دو مال قبل تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ کئی شہروں میں چھاپے مارے گئے۔ امریکی خاتون کو جس کرپٹو کرنسی ہینڈلر نے دھوکا دیا وہ گینگ چلاتا ہے۔ نئی دہلی کا لکشیہ وِج کئی سال سے یہ دھندا کر رہا ہے اور اب تک متعدد افراد کو دھوکا دے چکا ہے۔
سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کئی شہروں میں چھاپے مار کر گینگ کے سربراہ لکشیہ وِج اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ امریکی خاتون کو دھوکا دے کر ایک نیا کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ بنایا گیا جس میں اُن کے بینک اکاؤنٹ سے چار لاکھ ڈالر منتقل کروائے گئے۔
امریکی خاتون نے بھارتی تفتیش کاروں کو بتایا کہ اُسے لکشیہ وِج نے بتایا تھا کہ کئی اداروں میں اُس کی رقم سے سرمایہ کاری کی جائے گی اور غیر معمولی منافع حاصل ہوگا۔ چار لاکھ ڈالر پاکستانی کرنسی میں 11 کروڑ 12 لاکھ روپے کے مساوی ہیں۔

Views= (405)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین