پی ٹی آئی کا 8 ستمبر کو سنگجانی میں جلسہ، جڑواں شہروں کو بند کرنے کا منصوبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 08 ستمبر کو سنگجانی میں ہونے والے جلسہ کے حوالے سے جڑواں شہروں کو بند کرنے کا ممکنہ منصوبہ تیار کرلیا گیا۔
جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد کے قریب جلسے سے 02 دن قبل ہی مری روڈ فیض آباد پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں جبکہ کنٹینرز جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد میں رکھے گئے ہیں۔
ادھراسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے 8 ستمبرکے جلسے کے لیے روٹ جاری کردیا۔ انتظامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا سے آنے والے موٹروے کا راستہ استعمال کریں۔
انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کی سنگجانی میں جلسے کی اجازت دی گئی، جلسے میں شرکت کیلئے آنے والے موٹروے ایم ون استعمال کریں گے۔
پنجاب سے آنے والے قافلے موٹروے ایم ٹو، جنوبی پنجاب سے آنیوالے جی ٹی روڈ کا استعمال کرینگے۔
اسلام آباد کے رہائشی نیومارگلہ ایونیو سے جلسے میں شرکت کیلئے جاسکیں گے۔ مری، راولپنڈی والوں کیلئے بھی جلسے میں جانے کیلئے روٹ مختص ہے۔
ڈی سی کے مطابق جلسےکےشرکا انہیں راستوں کا استعمال کرینگے جن کی اجازت دی گئی ہے ۔
روٹ کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد
ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نواز نے کہا ہے کہ اڑتیس شرائط پر جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، روٹ اور جلسے کی شرائط کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔ اسلحے کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی،، ریاست کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگے گا۔
انھوں نے کہا کہ جلسے کے مقام پرسی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، اسٹیج پر بیٹھنے والے افراد کی لسٹ پہلے دی جائے، جبکہ شام 7 بجے تک جلسہ ختم کیا جائے گا ورنہ خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا
سیاست میں بہت بڑی ڈویلپمنٹس ہو رہی ہیں، بیرسٹر گوہر
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بہت عرصے سے اسلام آباد میں جلسہ منعقد کرنا چاہ رہی تھی، اس مرتبہ عظیم الشان جلسہ کریں گے جبکہ سیاست میں بہت بڑی ڈویلپمنٹس ہو رہی ہیں۔
دوران پریس کانفرنس انہوں نے کہا کہ آج کے بعد جتنے بھی جلسے ہوں گے، اس کا مقام سنگجانی رکھ دیا گیا، ہمارے پاس این او سی موجود ہے، اور ہمارا جلسہ پر امن ہوگا۔

Views= (802)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین