بھتیجے پر ہراسانی کا الزام، شوہر کا پنچایت کے حکم پر بیوی پر تشدد، سر منڈوادیا
Sep 7 2024 | ویب ڈیسک
سنگدل شوہر نے بھتیجے پر ہراسانی کا الزام لگانے پر پنچایت کے حکم پر بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر اس کا سر منڈوا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع قنوج کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے بھتیجے پر ہراسانی کا الزام لگایا جسے پر گاؤں کی پنچایت نے فیصلہ سناتے ہوئے سزا کے طور پر خاتون اور بھتیجے دونوں کا سر منڈوانے کا حکم دیا جب کہ خاتون کے شوہر کو عوام کے سامنے اپنی بیوی پر تشدد کرنے کا بھی حکم دیا۔
پنچایت کے فیصلے کے مطابق شوہر نے بیوی کو عوام کے سامنے ہاتھ پاؤں باندھ کر بٹھا دیا اور ڈنڈے سے بیوی کو مارا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
Views= (441)
Join on Whatsapp 1 2