علی حیدرآبادی اپنے 20 ملین فالوور والے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی اپنے 20 ملین فالوورز والے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
علی خان عرف علی حیدرآبادی نے اپنے مخصوص انداز سے راتوں رات شہرت پائی اور آج ایک انفرادی پہچان رکھتے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی اور ان کی اہلیہ زینب علی کو زاروقطار روتے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں زینب نے اپنے تمام چاہنے والوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر علی حیدرآبادی کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بند ہوگیا ہے جس پر تقریباً 20 ملین سے زائد فالوورز تھے۔
زینب علی نے زاروقطار روتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں سے درخواست کی کہ براہ کرم ہیش ٹیگ ”اَن بین اکاؤنٹ“ لگا کر اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور علی کا اکاؤنٹ بحال کروانے میں ہماری مدد کریں، کیونکہ ان کے لیے سب کچھ ٹک ٹاک ہی ہے۔
واضح رہے کہ علی حیدرآبادی نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بند ہونے کے فوراً بعد اب ایک نیا اکاؤنٹ بنایا ہے جس کو اب تک تقریباً 36 ہزار صارفین فالو کرچکے ہیں۔

Views= (247)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین