خواتین کا وزن تیزی سے بڑھنے کی 5 وجوہات، کیا آپ بھی یہ غلطی تو نہیں کر رہیں؟

بڑھتا ہوا وزن ہر کسی کے لیے پریشانی کا باعث ہوتاہے۔آج کی مصروف اور ہنگامہ خیز زندگی میں کھانے پینے اور رہنے سہنے کے خراب معمولات کی وجہ سے موٹاپا ایک عام مسئلہ بننے لگا ہے ۔ خاص طور خواتین میں موٹاپے کی شکایت عام ہوتی جارہی ہے۔ کئی بار دیکھا گیا ہے کہ خواتین کا وزن اچانک بڑھنا شروع ہوجاتا ہے ،مگر وہ اپنےبڑھتے وزن کی وجہ تلاش کرنے میں ناکام ہوتی نظرآتی ہے۔ ماہرین کے مطابق خواتین کے بڑھتے وزن کی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے۔ آئیے ان میں سے چند اہم وجوہات جانتے ہیں۔
کھانے پینے کی غلط روٹین
ماہرین کے نزدیک وزن بڑھنے کی ایک بڑی اور اہم وجہ کھانے پینے کے خراب معمولات ہیں۔ ایک خاتوں خانہ گھر کے تمام افراد کی صحت کا خیال رکھتی ہے۔ لیکن اپنے غذائی معاملات میں غفلت اور لاپرواہی کا شکار ہوجاتی ہے۔ اس لیے گھر کے دیگر افراد کے مقابلے میں تیزی سے وزن بڑھنے لگتا ہے۔ اگر رات کے وقت تلی ہوئی چیزیں کھائی جائیں تو اس سے نظام ہضم پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔ جو موٹاپے کے ساتھ ساتھ دیگر جسمانی بیماریوں کی بھی رہنمائی کرتے ہیں۔
کام کاج کا بوجھ
خاتون چاہے ورکنگ وومن ہویا خاتون خانہ ہو ۔ ان پر کام کاج کا بہت زیادہ بوجھ ہوتا ہے۔ اسے بیک وقت کئی ذمہ داریاں نبھانی پڑتی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباو کا شکار رہتی ہے۔ اس تناو کی وجہ سے جسم میں کورٹیسول ہارمون بڑھنے لگتا ہے۔ اور وزن میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔ خواتین کو چاہیے کہ وہ گھر کی ذمہ داریوں میں اپنی ذات کو نہ فراموش کر بیٹھے اور اپنے لیےضرور کچھ نہ کچھ وقت نکالیں اور اپنی دیکھ بھال پر بھی توجہ دیں۔
سرگرم نہیں ہونا
جسمانی سرگرمیوں کی کمی بھی خواتین میں موٹاپے کی ایک وجہ ہے۔ دن بھر ایک جگہ بیٹھے رہنے یا زیادہ لیٹنے سے بھی وزن بڑھ جاتاہے۔ خواتین گھر کی ذمہ داریاں تو آسان سے ادا کرلیتی ہے، لیکن دیگر جسمانی سر گرمیوں کے لیے وقت نہیں نکال پاتی۔ ایسے میں انہیں چاہیے کہ وہ گھر کے کام کاج کے ساتھ ساتھ ورزش ، یوگا، یا واکنگ کو بھی اپنے روزمرہ معمولات میں شامل کرے۔
نیند کی کمی
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ نیند کی کمی بھی وزن بڑھنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اگررات کی نیند مناسب اور پوری نہ ہوتو جسمانی وزن میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔ کیونکہ نیند کی کمی سے جسم میں ہارمونزکے توازن میں گڑبڑ ہونے لگتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میٹابولزم کی رفتار بھی سست ہوجاتی ہے، کھانے کی اشتہا اور بھوک میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ یہ تمام وجوہات بھی وزن بڑھانے کا سبب بنتی ہیں۔
صحت کی خرابی
کئی بیماریوں کی وجہ سے بھی وزن میں اضافہ ہوجاتا ہے ، جیسے تھائیرائیڈ وغیرہ۔ اس لیے اگر آپ کا وزن اچانک تیزی سے بڑھنے لگے تو فورا ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ تاکہ بروقت علاج سے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔

Views= (467)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین