خلیل الرحمان قمر کی مبینہ واٹس ایپ چیٹ لیک، انہیں ہنی ٹریپ کرنی والی آمنہ عروج کون؟

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر جو گزشتہ دنوں ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے۔
ملزمہ آمنہ عروج نے انہیں واٹس ایپ پر ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دے کر اغواء کرایا تھا، بعد ازاں پنجاب پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے اس کیس میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان سے ہنی ٹریپ کرکے ایک کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا گیا۔ ملزمان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے رقم مانگتے رہے۔
بعد ازاں خلیل الرحمان قمر کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرکے چھوڑ دیا گیا تھا۔ جبکہ ڈرامہ نگار نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی ملزمان کو پکڑا۔
خلیل الرحمان قمر کے ایف آئی آر درج کروانے کے بعد پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ 10 سے 12 افراد ہیں جو کروڑ پتی لوگوں کو ہنی ٹریپ کا شکار بنا کر ان سے لوٹ مار کرتے ہیں۔
ہنی ٹریپ کرنے والی آمنہ عروج کون ہے؟
پولیس کا کہنا تھا کہ آمنہ عروج بھی ہنی ٹریپ گینگ کا حصہ ہیں جنہیں رائٹر خلیل الرحمان قمر کو ٹریپ کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئی۔
پولیس کے مطابق آمنہ عروج اس طرح مختلف لوگوں کو لوٹتی رہی ہے، اور خلیل الرحمان قمر بھی ان کے جھانسے میں آگئے اور آمنہ عروج انہیں لوٹنے میں کامیاب ہوگئی۔
آمنہ عروج نے گرفتاری کے بعد پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خلیل الرحمان قمر کے ساتھ واٹس ایپ پر 10 سے 15 دن تک بات ہوئی۔ فون کے ذریعے خلیل الرحمن قمر سے چیٹ ہوئی اور تصاویر کا تبادلہ ہوا۔ ہماری واٹس ایپ چیٹ ہوتی رہی ہے، جب ہماری پلاننگ مکمل ہوگئی تو اس روز ہم نے خلیل الرحمان قمر کو اپنے گھر بلایا۔
خلیل الرحمان اور آمنہ عروج کی واٹس ایپ چیٹ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کا اسکرین شاٹ منظر عام پر آیا۔
زیر گردش چیٹ کے اسکرین شاٹ میں خلیل الرحمان کو خاتون ملزمہ کے ساتھ فلرٹ کرتے دیکھا گیا۔

Views= (680)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین