خواتین محبت سے ملتی ہیں ، ان سے رات 3 بجے بھی ملنے جاؤں گا: خلیل الرحمان صحافی پر برس پڑے

نامور پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ان دنوں ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اس بار ان کی وجہ مقبولیت ان کا بیان نہیں بلکہ ان کے ساتھ پیش آئی واردات ہے۔
لاہور میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز کے ساتھ پریس کانفرنس کے باوجود خلیل الرحمان قمر صحافیوں کے سوالات سے نہ بچ سکے، پریس کانفرنس کے بعد جب خلیل الرحمان قمر اپنی گاڑی کی جانب جا رہے تھے تو صحافیوں نے ان سے ایک بار پھر واردات اور کسی خاتون سے رات گئے ملنے سے متعلق سوال کیا۔
صحافی کے سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا خواتین مجھ سے انتہائی عقیدت اور محبت سے ملتی ہیں، یہ وہ خواتین نہیں ہیں، non women اور women میں فرق ہوتا ہے۔
انھوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں فیمنسٹ کے خلاف لڑ رہا ہوں، اس جنگ میں اپنی زندگی کے ساڑھے 3 سال دیے ہیں اور فیمنزم کیخلاف زندگی کی آخری سانس تک لڑتا رہوں گا۔
اسی دوران خاتون سے صبح 4 بجے ملنے جانے کے سوال پر خلیل الرحمان قمر نے کہا اللہ کی قسم میں 3 بجے بھی ملنے جاؤں گا، مجھے کہیں بھی جانے کا حق حاصل ہے۔

Views= (546)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین