بااثر افراد کیخلاف مقدمہ درج کروانے پرسابق خاتون اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر پر تشدد

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کروانے پر خاتون اسکول ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ نامعلوم خواتین نے بااثر افراد کے کہنے پر ٹیچر کو گھر سے اٹھا کر باہر سڑک پر لا کر گھسیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
تھانہ رجانہ کے گاؤں نواحی 361 گ ب میں بااثر سیاسی افراد کا حکم نہ ماننے پر گزشتہ روز خاتون ٹیچر پر تشدد کیا گیا، متاثرہ خاتون اقصیٰ شفیع نے عام انتخابات 2024ء میں بطور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر خدمات انجام دی تھیں۔
بااثر سیاسی افراد نے اپنی گھریلو خواتین کی مدد سے خاتون ٹیچر کو گھر سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
با اثر سیاسی کارندوں کی خواتین نے اسکول ٹیچر پر نہ صرف تشدد کیا بلکہ اسے گھسیٹا بھی، واقعے کے بعد متاثرہ خاتون اقصیٰ کو ریسکیو 1122 ٹیم نے فسٹ ایڈ دیتے ہوئے رورل ہیلتھ سنٹر رجانہ منتقل کیا۔
متاثرہ خاتون ٹیچر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تشدد کے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Views= (834)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین