راحت فتح علی خان دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار

معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔
راحت فتح علی خان کو گرفتار کرکے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ راحت فتح علی خان اپنےکنسرٹس کے سلسلے میں دبئی پہنچے تھے۔
راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد برطرف کردیا تھا، راحت فتح علی خان اور سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کر رکھے ہیں۔
اس حوالے سے راحت فتح نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی ہیں جس میں انہوں نے گرفتاری کی خبروں کی تردید کی۔
گلوکار کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ وہ گرفتار نہیں ہوئے بلکہ ایئرپورٹ پر نارمل چیکنگ اور سوال جواب کے لیے ان سے پوچھ گچھ ہوئی تھی اور اب وہ اپنا کام کررہے ہیں۔
ویڈیو میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ ان سے سوال جواب کیلئے درخواستیں دبئی حکام کو دی گئی تھیں اور یہ کوئی بھی دے سکتا ہے۔

Views= (1003)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین