اسٹنٹ کے شہنشاہ ٹام کروز کا دل دہلا دینے والا کرتب وائرل

اسٹنٹ کے شہنشاہ ٹام کروز اپنے کرتب سے کبھی بھی مداحوں کو افسردہ نہیں کرتے اور ایسا ہی کچھ انھوں نے مشن امپاسیبل 8 کی شوٹنگ کے دوران کیا ہے جس کو دیکھ کر سب ہی دنگ رہ گئے ۔
سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں اداکار کو الٹے طیارے پر لٹکے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مشن امپاسبل 8 کی شوٹنگ جاری ہے اور یہ فلم 23 مئی 2025 کو ریلیز ہوگی جو 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈیڈ ریکنگ کا دوسرا حصہ ہوگی۔ اور کرسٹوفر میکوائر اس فلم کے ڈائریکٹر ہیں۔
اس سے قبل ٹام کروز نے مشن امپاسبل 7 کے ایک اسٹنٹ کو اپنی زندگی کا خطرناک ترین اسٹنٹ قرار دیا تھا۔ جس میں ٹام کروز نے موٹرسائیکل کے ذریعے ایک پہاڑی سے نیچے چھلانگ لگائی تھی۔
اس اسٹنٹ کے لیے ٹام کروز نے 50 اسکائی ڈائیونگ سیشنز میں شرکت کی اور 13 ہزار بار موٹرسائیکل سے جمپ لگائی تھی۔

Views= (292)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین