شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کی ہیلی کاپٹر میں دھواں دھار انٹری

شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔ جیسا کے اس جوڑے نے شادی میں دھواں دھار انٹری دے کر مہمانوں کو بھی حیران کر دیا۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے باغپت ضلع کے ماویکالن گاؤں سے ایک شادی کی تقریب میں دلہا نے اپنی دلہنیا کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر انٹری دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وریندر نامی دولہا جو غازی آباد کے اندرا پوری سے تعلق رکھتا ہے اور دودھ کا کاروبار کرتا ہے۔
ہیلی کاپٹر میں سوار نوبیاہتا جوڑا جیسی ہی گاؤں میں اترا تو دیہاتیوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق گاؤں کے سربراہ دیپک کمار، جو دلہن کے چچا بھی ہیں، نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سے پہلے ہم نے اجازت لی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گاؤں میں یہ پہلا واقعہ تھا جہاں دلہن کی رخصتی کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر پروٹوکول پر عمل کیا گیا اور حکام نے مکمل تعاون کیا۔

Views= (777)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین