عدالتی احکامات کے خلاف جبراً قید میں رکھنےپر ملک گیر مزاحمت کے سوا کوئی آپشن نہیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی

عدت کیس میں رہائی کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نئے نیب ریفرنس میں گرفتاری ڈال دی گئی، جس کے بعد دونوں کے رہائی کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں دو رکنی نیب ٹیم گرفتاری ڈالنے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی تھی، نیب ٹیم گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئی، اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈال دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کورکمیٹی عدّت کیس کے فیصلے کے اثرات کے یک نکاتی ایجنڈے پر غور کرنے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات کے خلاف جبراً قید میں رکھنے پر ملک گیر مزاحمت کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے اجلاس میں عدّت مقدمے میں برّیت کے فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیا اور عدت کیس میں بریت کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ ظالموں اور سازشیوں کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔
کور کمیٹی نے کہا کہ عدالتی احکامات کے خلاف جبراً قید میں رکھنے پر ملک گیر مزاحمت کے سوا کوئی آپشن نہیں، اب عدالت کی ذمہ داری ہے کہ آمریت لپیٹ کر دستور بحال کروائیں۔
کور کمیٹی نے کہا کہ مزید جھوٹے مقمات میں گرفتاری کی کوششیں کسی صورت گوارا نہیں، توشہ خانہ کو چوتھی مرتبہ بالکل غیرقانونی طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے۔

Views= (948)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین