لاہور میں 10 سے 13 سال کے موٹر سائیکل چور پکڑے گئے

لاہور پولیس نے تین کم عمر موٹر سائیکل چوروں کے گروہ کو دھرلیا۔ کمسن چوروں سے تین موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہیں۔
تینوں کم عمر موٹر سائیکل چوروں کو جوہر ٹاؤن پولیس نے حراست میں لیا۔ گرفتار کیے جانے والے نو عمر ملزمان میں 10 سالہ عظمت، 9 سالہ زوہیب اور 13 سالہ مغیث شامل ہیں۔
جوہر ٹاؤن پولیس نے متعدد وارداتوں کے بعد تفتیشی مراحل کے دوران سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے اِن موٹر سائیکل چوروں کا سراغ لگایا۔
پولیس نے تینوں نو عمر چوروں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا ہے۔

Views= (436)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین