پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بڑے اضافے کا خدشہ

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں چار مرتبہ کمی کے بعد اب حکومت کی جانب سے اضافے کا امکان ہے۔ اگر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اضافے ہوا تو قیمت بڑھ کر 265.16 روپے ہوجائے گی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 50 پیسے اضافے کا امکان ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277.89 ہوجائے گی۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی ممکنہ وجہ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں یہ نئی ایڈجسٹمنٹ تجویز کی تھی۔ اس سے قبل یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کر سکتی ہے جو کہ فی الحال صفر فیصد ہے۔
علاوہ ازیں 9 جون کو خبر شائع ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر 60 سے 80 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم لیوی بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ حکام پٹرولیم مصنوعات پر ایک اور لیوی عائد کرنے اور گیس کمپنیوں کی ضروری سے زیادہ گیس ٹیرف میں اضافے پر بھی غور کر رہے ہیں، تاکہ حکومت گیس سیکٹر میں 2.9 ٹریلین روپے تک کے گردشی قرضے سے نمٹ سکے۔
واضح رہے کہ عید سے قبل پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کی گئی تھی کس کے بعد پیٹرول کی قیمت 258.16 ہو گئی تھی لیکن اب وہ اضافہ قدرے معمولی فرق سے واپس لیا جاسکتا ہے۔

Views= (628)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین